منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

بسنت کا وقت ختم! پتنگ بازی پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ بسنت کا وقت ختم ہوگیا ، اب پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بسنت نہایت کامیاب اور محفوظ انداز میں منائی گئی، جس پر وہ لاہور کے شہریوں، پاکستان بھر کے عوام، اوورسیز پاکستانیوں، غیر ملکی مہمانوں اور سفارتی نمائندوں کی شکر گزار ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ محفوظ بسنت منانے اور زندگی کے رنگ بھرپور انداز میں انجوائے کرنے پر لاہوری مبارکباد کے مستحق ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ بسنت کا وقت اب ختم ہو چکا ہے اور اس کے بعد پتنگ اڑانے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کیونکہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ امریکا، برطانیہ اور مشرق وسطیٰ سے بڑی تعداد میں لوگ لاہور بسنت منانے آئے، جبکہ شہریوں نے حکومتی ایس او پیز اور ہدایات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے پولیس، ریسکیو، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں نے محنت اور جذبے سے اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے نفرت، انتشار اور احتجاج کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور ترقی، خوشحالی اور امن کی حمایت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو کمزور کرنے والے اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں اور پاکستان آگے بڑھ رہا ہے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں