site
stats
پاکستان

آج اے این پی کے رہنماء بشیراحمد بلورکی تیسری برسی ہے

آج پاکستان کے معروف سیاست داں اورعوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر بشیراحمد بلورکی تیسری برسی ہے، بشیر بلور ایک خودکش حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

بشیر احمد بلور یکم اگست 1943ءکو پیدا ہوئے، آپ پشاورکے معروف تاجر، سماجی وسیاسی شخصیت بلوردین کے فرزند تھے۔

بشیراحمد بلور نے قانون میں گرایجویٹ کیا اورپشاورہائیکورٹ بارکے رکن بھی رہے۔ سن 1970ء میں اے این پی جو کہ اس وقت این اے پی کے نام سے قائم تھی اس میں شمولیت اختیار کی۔

بشیراحمد بلور پانچ مرتبہ خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، دو مرتبہ اے این پی کے صوبائی صدر بھی رہے۔

2008ءکے عام انتخابات میں وہ صوبائی حلقہ پی ایف تھری پشاور سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور چوتھی مرتبہ اے این پی کے سینئر صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف لیا۔

22دسمبر 2012 کو عوامی نیشنل پارٹی کی ایک ریلی میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں بشیر احمد بلور اپنے سیکرٹری اورایک اعلیٰ پولیس اہلکار کے ہمراہ جاں بحق ہوگئے۔

بشیر احمد بلور کی نمازجنازہ کرنل شیرخان شہید اسٹیڈیم میں ادا کی گئی تھی اوران کے جنازے میں اسفندیارولی، امیرحیدرخان ہوتی اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اہم شخصیات اوربڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top