تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

ق لیگ میں دڑار، کامل علی آغا کی بنیادی رکنیت ختم

لاہور: مسلم لیگ (ق) نے پارٹی کے اہم ترین رہنما کامل علی آغا کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔

 ق لیگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کامل علی آغا کو ق لیگ پنجاب کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ آپ نے نہ صرف چوہدری شجاعت کی عزت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا بلکہ پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کو بھی بے پناہ نقصان پہنچایا۔

خط میں الزام عائد کیا گیا کہ کامل علی آغا نےایک قرار داد غیر آئینی ،غیر قانونی طریقے سے منظور کراکرپارٹی آئین سےتجاوزکیا، جس پر آپ کو نہ صرف پارٹی کےعہدے بلکہ پارٹی رکنیت سے برخاست کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپیکر نے صدر کو گورنر پنجاب تبدیل کرنے کی درخواست کردی

خط کے متن میں کہا گیا کہ جتنے عہدے آپ نے پارٹی رکنیت بمعہ سینیٹ حاصل کئےانہیں کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری شجاعت کی ہدایت پر کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی تاہم وہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کی وضاحت نہ کرسکے، جس پر طارق بشیر چیمہ نے کامل علی آغا کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس جاری کیا۔

Comments

- Advertisement -