بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

’بابر اعظم کو ہلکا نہ لیں اگلے میچ میں 100 کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹائلش مڈل آرڈر بیٹر باسط علی نے کہا ہے کہ کوئی قومی کپتان بابر اعظم کو ہلکا نہ لے وہ اگلے میچ میں 100 کرے گا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں جاری ہے جب کہ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز چینل پر پروگرام ہر لمحہ پرجوش کے ذریعے شائقین کرکٹ کو جوش و ولولہ بڑھایا جا رہا ہے۔

وسیم بادامی کی میزبانی میں اس پروگرام میں ایک کرکٹ شائق نے بڑی ٹیم کے خلاف کپتان بابر اعظم کی ناکامی پر سوال کیا جس کے جواب میں سابق بیٹر باسط علی نے کچھ یوں جواب دیا۔

باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم بہت ٹاپ کلاس کھلاڑی ہے کوئی اسے ہلکا لینے کی کوشش نہ کرے۔ بھارت کوئی چھوٹی ٹیم نہیں اس کے خلاف بابر نے 50 کیے تو اب وہ اگلے میچز میں 100 کرتا بھی نظر آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اگلے میچز آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں سے ہیں اور یہ سب بچہ ٹیمیں نہیں بلکہ ورلڈ کلاس ٹیمیں ہیں اور ان کے خلاف قومی کپتان کے بلے سے رنز نکلیں گے اور وہ سنچریز بھی بنائیں گے۔

ایک اور شائق نے سوال کیا کہ اس وقت پاکستان ٹیم میں سوائے افتخار احمد کے کوئی ہٹر نہیں، تیم میں آصف علی اور حیدر علی کو کیوں نہیں رکھا گیا۔

 

اس سوال کے جواب میں کامران اکمل نے کہا کہ اس وقت موجودہ بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ کپ اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے رہی بات آصف علی اور حیدر علی کی تو ان دونوں کو متعدد بار موقع دیا گیا لیکن وہ تسلسل سے پرفارمنس نہ دے سکے اسی لیے آج وہ ٹیم کے ساتھ نہیں ہیں۔

’پاکستان ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے بھی آگے جا سکتا ہے‘

سابق وکٹ کیپر بیٹر کا بابر اعظم کے حوالے سے کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس پلیئر ہے جس نے سوائے انڈیا کے ہر ٹیم کے خلاف پرفارم کر رکھا تھا اور ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف بھی نصف سنچری بنائی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں