ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

’شان مسعود نمبر تین پر کھیلے گا تو کپتان بنانے کا فائدہ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ شان مسعود بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میں نمبر تین پر کھیلے گا تو کپتان بنانے کا فائدہ نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جو پہلے پرفارم کرتا ہے وہ ٹیم میں جگہ بنانے کا مستحق ہے جو پہلے کھیلا نہیں ہے وہ کیسے باہر ہوجاتا ہے میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامران غلام ٹیسٹ کرکٹ سے کیسے باہر ہوسکتا ہے مجھے پتا ہے وہ کیسے باہر ہوا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ محمد رضوان کے ہوتے ہوئے غازی غوری کو پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گا میرے خیال سے وہ بیک اپ وکٹ کیپر گئے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ غازی غوری کی پیٹرنز ٹرافی میں پرفارمنس نمبر ٹو پر ہے جبکہ نمبر ون پر عبداللہ فضل ہیں جو ٹیم کا حصہ ہیں، وہ دو سال سے کھیلتے ہوئے آرہے ہیں جو ٹیم میں شامل ہونے پر مستحق بھی ہیں۔

یہ پڑھیں: سعد بیگ کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں غازی غوری کو شامل کرنے پر سابق کرکٹر برس پڑے

انہوں نے کہا کہ علی عثمان کا کیا قصور ہے اس نے پیٹرنز ٹرافی میں نمبر تین پر ہے اور قائد اعظم ٹرافی پر نمبر ون رہا ہے اس نے کہاں نہیں وکٹیں لی ہیں، ابرار احمد نہیں ہے مجھے سمجھ نہیں آتی ہے وہ کیسے باہر ہوگیا ہے ایسا ہی آصف آفریدی کے ساتھ کیا گیا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ سعد بیگ نے اس سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1000 رنز کیے ہیں یہ کوئی مذاق نہیں ہے، وہ یہ اعزاز کرنے والا میرے بعد دوسرا وکٹ کیپر ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں