سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ میں ہوتا تو سلمان آغا کو کہتا کہ بول دو ہم ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ بھارتی کپتان نے جو ہینڈ شیک پر کہا ہے وہ مائنڈ گیم کھیل رہے ہیں، آئی سی سی نے کیا پالیسی دی ہے اس کا علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو سلمان علی آغا کو کہتا کہ بول دو ہم ہاتھ نہیں ملائیں گے چاہے کوئی بھی کچھ بھی کہے۔
دوسری جانب کامران اکمل نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ کرکٹ کی اسپرٹ قائم رکھنی ہے تو ٹھیک ورنہ ان کی مرضی ہے۔
واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو نے کہا تھا کہ ہینڈ شیک کے لیے 24 گھنٹے کا انتظار کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی سب کھانا کھائیں اور سوجائیں کل دیکھیں گے، اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ابھیشیک شرما بھی فٹ ہے، اگر پاکستان چاہتا ہے ابھیشیک شرما کھیلے تو کھلائیں گے۔
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں دونوں ٹیمیں ہاتھ ملائیں گی یا نہیں کل پتہ چل جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


