سابق کرکٹر باسط علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس کر بیٹنگ کے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سب کو پتا تھا کہ بارش ہوگی، ڈیل ایس میتھڈ کے تحت جو ہدف ملتا آپ کے لیے وہ آسان ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں ان کے بولرز کی گیند سوئنگ ہوگئی تو آپ پریشان ہوجائیں گے، آٹھ سے 10 اوورز میں کتنے رنز بنالیں گے۔
باسط علی نے کہا کہ معذرت کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ کوچ مائیک ہیسن کی زیرو ہے۔
انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسن نے پہلے کہا تھا کہ بابر اعظم کو اس لیے نہیں بھیجا کہ 12 اوورز کے بعد ان کو بھیجنا بنتا نہیں تھا پھر آج وہ ٹیم میں کیوں ہیں، آج بارش ہوگی اور کتنے اوور کا میچ ہوگا اس کا انہیں علم نہیں تھا۔
یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ آپ اندر ہوں یا باہر ہوں یہ سمجھ آجاتا ہے کہ فیصلے درست نہٰں ہورہے، ٹیم میں چیزیں مس مینجڈ ہیں، فیصلہ سازی صحیح نہیں ہورہی۔
انہوں نے کہا کہ سپر 8 مرحلے میں غلط فیصلے کی گنجائش نہیں ہوتی، سپر 8 میں غلطی کریں گے تو دوسری ٹیم دباؤ ڈال دے گی۔
کامران اکمل نے کہا کہ ایک، ایک پوائنٹ کے بجائے پورا میچ ہوجائے تو زیادہ بہتر ہے، پورا میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کریں تو زیادہ بہتر ہے۔
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں


