جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

باسط علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی قومی ٹیم کے نام بتادیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کو اوپنر رکھا ہے۔

سابق کرکٹر کی ٹیم میں ون ڈاؤن پر بابر اعظم موجود ہیں، سری لنکا کی کنڈیشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے بابر کو تیسرے نمبر پر رکھا ہے کیونکہ اس ٹیم میں ایسا بیٹر چاہیے جو 120 یا 125 کی اسٹرائیک ریٹ سے آخر تک کھیلے، چوتھے نمبر پر کپتان سلمان علی آغا ہیں۔

یہ پڑھیں: اظہر علی نے اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے اہم کھلاڑی کو باہر کردیا

باسط علی نے مڈل آرڈر میں خواجہ نافع اور فخر زمان کو رکھا ہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان ہیں، آل راؤنڈر میں فہیم اشرف، محمد نواز شامل ہیں۔

انہوں نے فاسٹ بولرز میں سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، حارث رؤف کو شامل کیا ہے جبکہ اسپنرز میں شاداب خان اور ابرار احمد موجود ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں