منگل, اپریل 14, 2026
اشتہار

’بابر اور رضوان کو غلط اوپنر بنا کر فخر زمان کو سزا دی گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو اوپنر بنا کر فخر زمان کو سزا دی گئی۔

پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں جو 15 لڑکے سلیکٹ ہوئے ہیں ان کے علاوہ ٹیم میں کوئی مڈل آرڈر بیٹر ہے ہی نہیں جو بھی آرہا ہے اوپنر ہی آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمیر منہاس، معاذ صداقت، شامل حسین سارے ہی اوپنر ہیں۔

باسط علی نے کہا کہ انضمام الحق اور مصباح الحق کی ذمہ داری لگائی جائے مڈل آرڈر لے کر آئیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ جب بابر اعظم اور محمد رضوان کو اوپنر بنایا گیا تھا وہ غلط تھا اس کی سزا فخر زمان کو دی گئی جو اوپنر بہت اچھا تھا اسے کبھی چار اور پانچ نمبر پر آنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نیت ہی صاف نہیں ہے، اوپنر ہر کوئی اس لیے آنا چاہتا ہے کہ پاور پلے کھیل لے دو فیلڈر باہر ہوں گے، لیکن وہ میچ نہیں جتواتے، اب ہمارے پاس صاحبزادہ فرحان آیا ہے لیکن بابر کو چار نمبر کو کھلانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

یہ پڑھیں: کسی ٹیم پر انحصار بعد میں کریں پہلے خود تو میچ جیت لیں، محمد حفیظ

باسط علی نے کہا کہ وہ جس نے بابر کو چار نمبر پر کھلایا ہے محسن نقوی کو چاہیے کہ ان سے استعفیٰ طلب کریں، جب آپ کا کوچ ایک دن پہلے پریس کانفرنس میں بابر کی بے عزتی کررہا ہے تو پھر کھلا کیوں رہا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ صائم ایوب اتنے زیادہ میچ کھیل چکا ہے ان کی بیٹنگ پرفارمنس زیرو ہے، وہ بطور بیٹر آیا تھا آل راؤنڈر تو اب بنا ہے، شاداب اور محمد نواز بطور بولر آئے ہیں، بات سیدھی سی یہ ہے کہ آپ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر سے کبھی کوئی ٹورنامنٹ نہیں جیت سکتے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں