کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے زمبابوے کی جانب سے آسٹریلیا کو بدترین شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میچ پاکستان کے اچھی مثال ہے، پاکستان ٹیم آسٹریلیا اور زمبابوے کا میچ دیکھے اور سیکھے کس طرح کھیلنا ہے، زمبابوے کے پاس مختصر بلے باز ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے پاس گیم چینجر، پاور ہٹر موجود تھے، اب آپ دیکھ لیں اُن کے ساتھ کیا ہوا؟۔
اے آر وائی نیوز کی اسپورٹس ٹرانسمیشن ’ہر لمحہ پرجوش‘ کے میزبان سابق کپتان شعیب ملک نے اس موقع پر باسط علی سے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ جیسے بینٹ نے اننگ کھیلی، ایک سائیڈ انہوں نے سنبھالی رکھی، آپ کو لگتا ہے کہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کا بینٹ والا گیم ہے۔
شعیب ملک کے سوال کے جواب میں باسط علی کا کہنا تھا کہ ہمارے اوپنرز کا وہ گیم نہیں ہے، ہمارے ہاں صرف سلمان علی آغا اور بابر اعظم کا وہ گیم ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے اوپنرز اچھے رنز کرلیتے ہیں تو ہمارا نمبر 3 یا 4 اس طرح کی اننگ کھیل سکتا ہے۔
معین علی کا بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا مشورہ
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا سب سے بڑا میچ ’پاک بھارت ٹاکرا‘ کل سری لنکا میں ہوگا، شائقین کرکٹ بڑا میچ دیکھنے کے لئے بے چین ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


