The news is by your side.

Advertisement

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنا بہت مشکل ہے، باسط علی

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنا بہت مشکل ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان انگلینڈ کے خلاف ایک میچ بھی جیت جائے تو یہ پاکستان کی کامیابی ہوگی۔

باسط علی نے کہا کہ بابر اعظم نے انگلیںڈ میں پرفارم کیا ہے ان کی کارکردگی اہم ہوگی، اسد شفیق اور اظہر علی کو مصباح الحق اور یونس خان کی طرح ذمہ داری سے کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فواد عالم کو ابھی موقع نہیں دیا جائے گا ابھی وقت تو بہت ہے اور فیصلہ بھی مینجمنٹ نے کرنا ہے لیکن میرے خیال میں انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں کی وجہ سے افتخار احمد کو موقع دیا جائے گا اور فواد عالم نہیں کھیلیں گے۔

باسط علی کے مطابق تماشائیوں کے نہ ہونے کا پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ پاکستان ٹیم کراؤڈ کے بغیر کھیلنے کی عادی ہے اور اب کہیں جاکر پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بھی شروع ہوئی ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں اور کراؤڈ نے آنا شروع کیا ہے، کراؤڈ نہ ہونے کا انگلینڈ کو نقصان ہوگا پاکستان کو نہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو انگلینڈ میں خود کھیلنے کا تجربہ بھی ہے اور یونس خان نے ابھی سیریز سے قبل ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ان کی کوچنگ کا اندازہ ایک سیریز سے لگانا مشکل ہے انہیں ابھی وقت دینا ہوگا۔

باسط علی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یونس خان کی وجہ سے بیٹسمینوں کو آسانی ہوگی، ابھی پریکٹس میچ میں بھی مجھے نظر آیا کہ یونس خان نے کام شروع کردیا ہے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں