ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

’مصباح کمپرومائز کرجاتا ہے لیکن سرفراز نہیں کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کمپرومائز کرجاتے ہیں کرنا نہیں چاہیے لیکن سرفراز احمد نہیں کرے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ 90 کے کھلاڑی میں بہت سارے ایسے ہیں کہ وہ سلیکشن کمیٹی میں آکر یس سر نہیں کریں گے اس لیے وہ آتے بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی، شعیب ملک، محمد حفیظ، یونس خان اور کامران اکمل ہیں یہ لوگ بورڈ میں آئیں گے تو یس سر نہیں کہیں گے۔

باسط علی نے کہا کہ میں مصباح الحق کو اچھے سے جانتا ہوں وہ کمپرومائز کرجاتا ہے جس طرح کا وہ کھلاڑی اور کپتان تھا انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، اسد شفیق بھی ایسے ہی کرتے ہیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ عاقب جاوید بھی سلیکشن میں کمپرومائز کرگئے ہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ عاقب جاوید سلیکشن کمیٹی میں یس سر نہیں کہتے، وہ اپنے پسند کے کھلاڑی لے کر جائیں گے۔

باسط علی نے کہا کہ عاقب جاوید نے بابر اعظم کا نام ٹی 20 میں نام نہیں دیا تو یہاں پر وہ کیسے کمپرومائز ہوگئے، جواب میں کامران اکمل نے کہا کہ کوچ اور کپتان نے کہا ہوگا، عاقب جاوید کی نیچر جارحانہ ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ سرفراز احمد کے علاوہ ہم نے سب کو آزما کر دیکھ لیا ہے، اب جس کو بھی لائیں انہیں دو لاکھ دے دیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں