سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کپتانی سے ہٹ سکتا ہے تو بابر اعظم کو کیوں نہیں ہٹایا جاسکتا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانا غلط تھا اگر سرفراز ہٹ سکتے ہیں تو پھر بابر اعظم کیوں نہیں ہٹ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن ابھی کپتانی سے متعلق بات کرنا فضول ہے، بڑا ٹورنامنٹ ہے، بابر اعظم ہمارا کپتان ہے ہماری نیک خواہشات اس کے ساتھ ہیں، کپتانی سے متعلق بات بعد میں ہونی چاہیے.
انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بابر اعظم ورلڈ کپ جیت کر آجائیں۔
دوسری جانب کامران اکمل نے کہا کہ مجھے پانچ سال تک کپتانی سے متعلق بابر اعظم کا کوئی متبادل نظر نہیں آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اچھا کپتان بن سکتا تھا لیکن وہ جو ٹیم ساتھ لے کر گیا ہے ہم اس پر بات کرسکتے ہیں، لڑکوں کو سپورٹ نہیں کیا یہ ایک غلطی ہے۔
کامران اکمل نے کہا کہ بابر اعظم کھلاڑیوں کے ایک گروپ میں ہی رہے جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔