منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

سابق کرکٹر نے شاہین آفریدی کی فارم پر سوال اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر باسط علی نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل شاہین آفریدی کی فارم پر سوال اٹھا دیا۔

پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ دو میچوں میں شاہین آفریدی کی فارم اچھی نظر نہیں آئی، وہ رنز دے رہے ہیں جس کی وجہ سے اسپنرز دباؤ میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی بیٹرز اسپن کھیلنے کے ماسٹر ہیں جب تک پاکستان کے فاسٹ بولر ابتدائی وکٹیں نہیں لیتے تو اسپنرز بہت زیادہ دباؤ میں آسکتے ہیں۔

باسط علی نے کہا کہ پاکستان کے اسپنرز عثمان طارق، ابرار احمد اور محمد نواز کو بھی جلد وکٹیں لینی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے ایشیا کپ کی طرح جوابی حملہ کیا تو پاکستان کے بولرز کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ پڑھیں: پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوسری کامیابی، امریکا کو شکست دے دی

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز امریکا کو 32 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں دوسری کامیابی حاصل کی ہے اور 15 فروری کو روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے۔

عثمان طارق نے امریکا کے خلاف تین وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے دو جبکہ محمد نواز، ابرار احمد، شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں