The news is by your side.

Advertisement

امریکہ کے مشہور کھلاڑی نے اسلام قبول کرلیا

انہوں نے خود دائرۂ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی شیئر کی

نیو یارک : باسکٹ بال کے سابق امریکی کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا، انسٹاگرام پر انہوں نے خود دائرۂ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشہور و معروف امریکی باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی 42سالہ اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرنے کا اعلان سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا ہے۔

 اس حوالے سے انہوں نے  ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ دائرۂ اسلام میں داخل ہونے کے لیے مسجد میں سب دوستوں کے سامنے کلمہ طیبہ پڑھ رہے ہیں۔

ان کے اس فیصلہ کا ان کے عزیز و اقارب، دوستوں اور دیگر چاہنے والوں نے خیرمقدم کیا اور مبارکباد بھی دی ہے۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد مشہور کھلاڑی کو معروف شخصیات اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد اور نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ اسٹیفن جیکسن نے اپنے باسکٹ بال کے 14 سالہ کیریئر میں 14 سیزن کھیلے اور12 ہزار سے بھی زیادہ پوائنٹس اسکور کئے لیکن اس کے علاوہ انہوں نے کھیل کے میدان میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو2 ہزار 634پوائنٹس اسکور کرنے میں بھی مدد دی۔

واضح رہے کہ امریکی باسکٹ بال کی ٹیم کے سابق کھلاڑی اسٹیفن جیکسن امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 1997ء میں باسکٹ بال کیریئر کا آغاز کیا اور 2014ء میں ریٹائر ہوئے۔ ان کے اسلام قبول کرنے سے امریکہ میں اسلام کے متنفِّرین میں کمی ہونے کی امید کی جارہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں