تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

چمگادڑ کو موت 1200 کلو میٹر دور کھینچ لائی

لندن سے روس تک 1200 کلو میٹر سے زائد کا سفر طے کرنے والی چمگادڑ ایک بلی کا شکار بن گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی چمگادڑ 1254 کلو میٹر کا ریکارڈ سفر طے کرنے کے بعد روس پہنچی جہاں اسے ایک بلی نے اپنی خوراک بنالیا۔

چمگادڑ روس کے چھوٹے سے گاؤں مولگینو سے 30 جولائی کو ملی تھی جسے ایک بلی نے بری طرح سے زخمی کردیا تھا تاہم چمگادڑ زیادہ دیر جانبر نہ رہ سکی۔

چمگادڑ کی اڑان کو اب تک کی سب سے طویل ہجرت قرار دیا جارہا ہے جو ایک ریکارڈ ہے تاہم اس کا اختتام انتہائی المناک ہوا۔

Nathusius' pipistrelle bat

بیٹ کنزرویشن ٹرسٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایک قابل ذکر سفر تھا جو لندن سے شروع ہو کر روس میں اختتام پذیر ہوا، رضاکاروں اور محققین کا شکریہ جو اس ساری ریسرچ میں ساتھ رہے۔

ٹرسٹ کے سربراہ کے مطابق ان غیرمعمولی جانوروں کی حفاظت اور ان کی دلچسپ زندگی کے بارے میں جاننا بہت اچھا ہے، روس اور برطانیہ کے ماہرین اس طویل سفر کے بارے میں مزید سمجھنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔

چمگادڑوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ موسم سرما میں مشرقی یا مغربی یورپ سے برطانیہ کی طرف ہجرت کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -