تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ہزاروں چمگادڑوں کی شہر پر یلغار، شہری خوفزدہ، حکومت نے ہاتھ اٹھا لیے

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر کوئنس لینڈ کے ایک قصبے میں چمگادڑوں نے قبضہ کرلیا جس کی وجہ سے ہزاروں شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

آر ٹی ای کی رپورٹ کے مطابق کوئنس لینڈ کے قصبے انگھم میں جمعے کی شام اچانک ہزاروں چمگادڑوں کی آمد ہوئی، جنہیں دیکھ کر رہائشی پریشان اور اپنے گھروں میں محصور ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق چمگادڑوں کی تعداد شہریوں سے دگنی ہے اسی وجہ سے وہاں کے عوام خوف کا شکار ہیں۔

عوام نے مقامی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ چمگادڑوں کو بھگانے کے اقدامات کریں کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے ممالیہ کی وجہ سے علاقے میں بدبو، شور اور گندگی پھیل گئی جس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: ’کرونا وائرس چمگادڑ کی وجہ سے پھیلتا ہے‘: انکشاف

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے قانون میں چمگادڑوں کو بھگانا، مارنا یا انہیں ایسا نقصان پہنچانا منع ہے جس کی وجہ سے ان کی جانوں کو خطرہ ہو۔ اس حوالے سے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہم چمگادڑوں کو بھگانے اور انہیں واپس بھیجنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

دوسری جانب حکام نے کرونا وائرس اور متعدد وائرس پھیلنے کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے ہی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -