جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

بٹگرام : چھ سالہ بچے کو دہشت گردوں نے سفاکی سے مارڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

بٹگرام : چھ سالہ بچے کو دہشت گردوں نے سفاکی سے مار ڈالا، بچے کے والد انصاف مانگنے بنی گالا پہنچ گئے، والد کا کہنا ہے کہ عمران خان انصاف دلانے کا وعدہ پوراکریں۔

تفصیلات کے مطابق بٹگرام کا چھ سالہ معصوم بچہ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیا، سفاک دہشت گردوں نے بچے کے کان کاٹ دیئے اور چہرہ مسخ کردیا، والد اپنے بچے کے قتل پر انصاف مانگتا رہا۔

والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کا کیا قصور تھا جو اس طرح مارا گیا۔

ننھے شاہنواز کے والد شیرخان نے انصاف کی خاطر عمران خان سے بھی ملاقات کی، شیرخان کا کہنا ہے کہ پولیس نے مجرم سے اعتراف جرم کروا کے رہا کردیا۔ اب سپریم کورٹ میں کیس لڑنے کی استطاعت نہیں۔

شیر خان سے عمران خان نے سپریم کورٹ سے انصاف دلانے کا وعدہ کیا تھا، انصاف مل جائے اس خواہش میں شیر خان بنی گالا پہنچ گیا، چھ سالہ بچے کے قتل پر والد کا دل غم سے بوجھل ہے جبکہ انصاف نہ ملنے کی صورت میں خودسوزی کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں