The news is by your side.

Advertisement

پاک افغان ٹاکرا: میتھو ہیڈن نے بلے بازوں کو کیا مشورہ دیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے پاک افغان میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم ٹپس دی ہیں۔

پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ویڈیو میں میتھیو ہیڈن نے قومی ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ سے اپنا بیٹنگ تجربہ شیئر کیا اور انہیں بلے بازی کے حوالے سے اہم تجاویز دیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ جب آپ بلے بازی کے لئے جائیں اور آپ کے سامنے ورلڈ کلاس بولر ہو جو کہ نئی گیند سے بولنگ کرارہا ہے تو آپ ذہن میں یہ خیال مت لائیں کہ آپ اس کے سامنے ناکام ہونگے بلکہ میدان میں جاکر خود کو منوائیں۔

یہ بھی پڑھیں: میتھیو ہیڈن بھی شاہین آفریدی کی بولنگ کے معترف

خود اعتمادی کے ساتھ میچ کو جیتنے کی کوشش کریں، آپ اسی طرح بلے بازی کریں جس طرح نیٹ میں کرتے رہے، دیکھیں نتیجہ آپ کے سامنے آئے گا۔

میتھو ہیڈن کا کہنا تھا کہ میدان میں ہر کھلاڑی اچھا ہوتا ہے آپ بھی ان سے مختلف نہیں، پاور ہٹنگ کے زریعے ایک خاص ٹارگٹ سیٹ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کے ہاتھ میں بلا موجود ہے، اگر آپ کے سامنے 140 رنز بھی موجود ہو تو یہ ناممکن نہیں ہے، مگر ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے آپ نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں