میونخ: جرمن فٹبال لیگ میں فیورٹ بائرن میونخ، بوروسیا ڈورٹمنڈ اور وولفسبرگ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔
پہلے میچ میں بائرن میونخ نے بائر لیورکیوسن کو باآسانی شکست دے دی، پورے میچ کے دوران بائرن کے کھلاڑی چھائے رہے۔ پہلے ہاف میں بائرن کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں بائرن نے مزید دو گول کرکے میچ جیت لیا، ایک اور میچ میں بوروسیا ڈورٹمنڈ نے ہیرتھا بیرلن کے خلاف کامیابی حاصل کی۔
وولفسبرگ نے شالک کے قدم جمنے سے پہلے ہی اکھاڑ دیئے، وولفسبرگ کی ٹیم میچ میں تین صفر سے کامیاب رہی۔