اسد عمر انٹرویو سے کلبھوشن کا تذکرہ غائب، بی بی سی کی وضاحت، مکمل انٹرویو نشر کرنے کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

اسد عمر انٹرویو سے کلبھوشن کا تذکرہ غائب، بی بی سی کی وضاحت، مکمل انٹرویو نشر کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کے انٹرویو کو ایڈیٹ کر کے بھارتی دہشت گرد کلبوشن کا ذکر نکالنے پر بی بی سی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے مکمل انٹرویو دوبارہ نشر کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز نے نشاندہی کی تھی کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے وفاقی وزیر خزانہ کا انٹرویو ایڈٹ کیا اور اُس میں سے بلوچستان دہشت گردی سے متعلق سوال کو کلبھوشن کے ذکر کی وجہ سے کاٹ دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے پروگرام ہارٹ ٹاک کے اینکر نے وفاقی وزیرخزانہ سے بلوچستان بدامنی کا سوال کیا تو اسد عمر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا حوالا دیا۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارہ انٹرویو کے آڈیو کو ایڈٹ کرنا بھول گیا جس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’بھارت بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے جس کا اعتراف کلبھوشن نے خود کیا‘۔

اے آروائی نیوز کی نشاندہی پر بی بی سی نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’انٹرویو سے کلبھوشن کا ذکر تکینیکی معاملے اور طوالت کی وجہ سے نکالا، اس میں سینسر شپ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا‘۔

بی بی سی نے مزید وضاحت پیش کی کہ اسد عمر کا مکمل انٹرویوکلبھوشن کےذکرکےساتھ دوبارہ نشرکیا جائےگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں