منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

بی بی سی کا صحافی غزہ میں رپورٹنگ کے دوران آبدیدہ

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی بربریت نے فلسطینیوں پر جو قیامت برپا کی وہ مناظر دیکھ کر بی بی سی کا رپورٹر آبدیدہ ہوگیا۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت دیکھ کر بی بی سی کا رپورٹر حالات بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے رو پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹر عدنان نے اسپتال میں حالات کو رپورٹ کرتے ہوئے جب زخمیوں اور مرنے والوں میں اپنے ہی دوستوں اور پڑوسیوں کو دیکھا تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

صحافی عدنان نے کہا کہ جو کچھ دیکھ رہا ہوں میں نے ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا۔

صحافی نے آنکھوں میں آنسو اور بوجھل دل کے ساتھ غیر معمولی رپورٹنگ کی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق بے گھر فلسطینیوں کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار تک جا پہنچی ہے، آج رات لاکھوں فلسطینیوں کے پاس سونے کی جگہ نہیں، غزہ میں جنم لیتے انسانی المیے سے نمٹنے کےلیے 20 لاکھ فلسطینیوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب حماس کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے زمینی حملہ کیا تو اس کی فوج کو نیست ونابود کردیا جائے گا۔

اسرائیل پرحملوں کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے حماس کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں