آسٹریلیا (21 جنوری 2026): بگ بیش میچ کے دوران پرتھ اسٹیڈیم کے باہر آگ بھڑک اٹھی میدان میں بابر اعظم اور اسٹیون اسمتھ موجود تھے۔
آسٹریلیا میں کھیلی جا رہی بگ بیش لیگ کے دوران گزشتہ روز ایک خطرناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب اوپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکورچرز میں مقابلے کے 15 ویں اوور میں پیش آیا۔ اوپٹس اسٹیڈیم کے باہر موجود جھاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے اٹھنے والا دھواں اتنا گہرا تھا کہ گراؤنڈ میں بھی پھیل گیا۔
جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا، اس وقت بابر اعظم، اسٹیون اسمتھ جیسے نامور کرکٹر بھی میدان کے اندر موجود تھے۔ تاہم میچ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہا۔
آگ بھڑکتے ہی اسٹیڈیم میں فائر الارم بھی بج اٹھا، جس کے باعث تماشائی گھبرا گئے اور ان کی توجہ میچ سے ہٹ کر دھوئیں پر مرکوز ہو گئی۔
اسٹیڈیم اسٹاف اور سیکیورٹی موقع پر پہنچ گئی، جس نے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا۔
اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی مختلف وجوہات بیان کی جا رہی ہیں۔
پی ایس ایل 11: نئی ٹیم ’’سیالکوٹ‘‘ کا مکمل نام کیا ہوگا؟ پردہ ہٹ گیا
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


