اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

BBL: رضوان کو میدان سے واپس بلانے پر کوچ اور کپتان نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا (16 جنوری 2026): بگ بیش لیگ کے ایک میچ میں سست بیٹنگ پر محمد رضوان کو میدان سے واپس بلانے پر کپتان اور کوچ نے کرکٹر سے معافی مانگ لگی۔

آسٹریلیا میں کھیلی جا رہی بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کے کپتان ول سدرلینڈ اور کوچ نے گزشتہ میچ میں سست بیٹنگ پر پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو میدان سے واپس بلانے کے عمل پر کرکٹر سے معافی مانگ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کپتان ول سدرلینڈ اور کوچ نے ذاتی طور پر اپنے رویے پر معذرت کی۔ ول سدرلینڈ کا کہنا تھا کہ رضوان اچھے کھلاڑی ہیں، میچ دلچسپ مرحلے میں تھا، تاہم میں اپنے اس فیصلے اور کرکٹر سے روا رکھے جانے والے رویے پر شرمندہ ہوں۔

دوسری جانب مذکورہ واقعہ کے بعد محمد رضوان جو اب تک 8 میچوں میں 167 رنز بنا سکے ہیں، ان کی اوسط 20.88 رہی جب کہ وہ ایک بھی نصف سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے بی بی ایل چھوڑ کر واپس آنے کی خبروں کی گزشتہ روز پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر نے خود تردید کر دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مذہب بھی امیر کی اطاعت کی تلقین کرتا ہے اور میچ میں کپتان ہی امیر ہوتا ہے، ان کی بات ماننا میرا فرض تھا۔ میں بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس آ رہا ہوں، اس میں کوئی صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سڈنی تھنڈرز کے خلاف میچ میں میلبرن رینیگیڈز کے کپتان ول سدرلینڈ نے آخری لمحات میں اس وقت محمد رضوان کو ریٹائرڈ ہرٹ آؤٹ کرا کر میدان سے واپس بلایا، جب وہ 23 گیندوں پر 26 رنز کے اسکور پر کھیل رہے تھے۔

ان کی جگہ سدرلینڈ خود بیٹنگ کے لیے گئے، لیکن صرف ایک رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے تھے جب کہ میچ بھی ہاتھ سے گیا۔

رضوان کو واپس کیوں بلایا؟ سابق کرکٹر سدرلینڈ پر برس پڑے

محمد رضوان کے ساتھ اس رویے پر نہ صرف سابق قومی کرکٹرز نے سدرلینڈ کے رویے کی مذمت کی بلکہ کرکٹ شائقین بھی برس پڑے اور اس عمل کو شرمناک قرار دیا۔

بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ پر رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا گیا!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں