آسٹریلیا (15 دسمبر 2025) بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کی بین الاقوامی سطح پر مشہور لیگ بگ بیش لیگ میں اس بار متعدد پاکستانی کرکٹ اسٹارز جلوہ گر ہیں۔ پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی بھی برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ان کی ٹیم آج میچ کھیل رہی ہے۔
گیلونگ میں برسبین ہیٹ اور میلبرن رینیگڈز کے درمیان میچ جاری ہے۔ میلبرن رینیگڈز کی بیٹنگ کے دوران شاہین شاہ آفریدی کو اچانک میچ امپائر نے گیند کرنے سے روک دیا۔
جس وقت پاکستانی اسٹار پیسر کو بولنگ سے روکا گیا تو وہ 2.4 اوورز پھینک چکے تھے اور بغیر کوئی وکٹ دیے 43 رنز دیے تھے اور ان کی جانب سے کرائے گئے اوورز میں تین نو بال بھی پھینکی گئیں۔
امپائرز نے شاہین شاہ آفریدی کو اپنے کوٹے کے تیسرے اوور میں دو خطرناک بیمر نو بال کرانے پر بولنگ سے روکا ہے۔
پاکستانی سپر اسٹارز کی شمولیت نے بگ بیش لیگ کو اُفق پر پہنچا دیا، جیمز روزنگارٹن
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


