آسٹریلیا (12 جنوری 2026): بگ بیش لیگ کھیلنے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو سست بیٹنگ کرنے پر میدان سے باہر بلا لیا گیا۔
آسٹریلیا میں بگ بیش کرکٹ لیگ جاری ہے اور کئی پاکستانی کرکٹرز یہ لیگ کھیل رہے ہیں۔ قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اس لیگ میں میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
آج سڈنی تھنڈرز اور میلبرن کے خلاف میچ کھیلا جا رہا ہے۔ میلبرن رینیگیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے ہیں۔
تاہم میچ کے دوران اس وقت عجیب صورتحال ہوئی، جب محمد رضوان کو سست بیٹنگ کرنے پر ریٹائرڈ ہرٹ کر کے میدان سے واپس بلا لیا گیا اور ان کی جگہ میلبرن کے کپتان سدر لینڈ بیٹنگ کرنے گئے۔
رضوان نے اس وقت تک 23 گیندوں پر 26 رنز بنائے تھے اور ٹیم کا اسکور 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز تھا۔
تاہم رضوان کی جگہ آنے والے کپتان سدرلینڈ صرف ایک رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ملیبرن کی ٹیم نے آخری دو اوورز میں صرف 16 رنز کا ہی مجموعے میں اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ محمد رضوان اب تک بی بی ایل میں کوئی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


