اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی سے ڈیڈلائن کی خبر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی سے ڈیڈلائن ملنے کی خبر کومسترد کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے عہدیدار امزاد حسین نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ہمیں کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ICC نے ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے پر مخصوص تاریخ نہیں دی، ہم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو وینیو کی تبدیلی کی درخواست کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ویب سائٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی وفد کی ڈھاکا میں ہونے والی ملاقات کے معاملے پر دعویٰ کیا تھا کہ 21 جنوری تک اس معاملے میں فیصلہ ہوجائے گا۔

کرکٹ ویب سائٹ کا کہنا تھا کہ بنگلادیش ٹیم کی میگا ایونٹ میں عدم شرکت کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان، آسٹریلیا سیریز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت شروع، قیمت کیا ہے؟

واضح رہے کہ مذکورہ معاملے پر پاکستان نے کھل کر بنگلا دیش کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں