ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ!

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا (10 اپریل 2026): بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ کرتے ہوئے حکم جاری کر دیا۔

سابق بنگلہ دیشی کپتان تمیم اقبال نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ کر لیا، جس سے بنگلہ کھلاڑیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی کے نئے صدر تمیم اقبال نے چارج لیتے ہی کھلاڑیوں کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافے کا حکم دے دیا ہے۔ اس کا اطلاق مینز اور ویمنز دونوں کرکٹرز پر ہوگا۔

بورڈ حکام کی مشاورت کے بعد ڈومیسٹک کرکٹرز کے تنخواہوں میں 30 ہزار اور میچ فیس میں 25 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا۔

اسی طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں گریڈ بی کی تنخواہوں میں 15 ہزار جب کہ گریڈ سی کی تنخواہوں میں 5 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ویمنز کرکٹرز کی تنخواہوں میں 10 ہزار ٹکا کا اضافہ منظور کیا گیا اور ویمنز کرکٹرز کے ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس میں 5 ہزار اور ون ڈے کی فیس میں 10 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیشی حکومت نے گزشتہ منگل کو امین الاسلام کی قیادت میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے بعد تمیم اقبال کو بی سی بی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں