بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی بولنگ کوچ کی پیشکش، عاقب جاوید کی معذرت -
The news is by your side.

Advertisement

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی بولنگ کوچ کی پیشکش، عاقب جاوید کی معذرت

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بولنگ کوچ کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ انہوں نے بولنگ کوچ کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرت ہوئے کہا کہ فی الحال وہ لاہور قلندرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو بولنگ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی تھی۔ عاقب جاوید نے پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے لیے کام کرنا شروع کیا ہے اور فی الحال ان کے لیے کسی اور جگہ کام کرنا ممکن نہیں۔

عاقب جاوید کے انکار کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ چمندا واس، چمپا کا رامنائیکے، وینکیٹش پرساد، کرٹلی ایمبروز اور شین بونڈ سے رابطے میں ہیں اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا باؤلنگ کوچ انہی سابق فاسٹ باؤلرز میں سے لیے جانے کا امکان ہے۔

عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے بعد وہ مختصر مدت کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ کام کر سکتے ہیں۔

عاقب جاوید اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ ایشیا کپ کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں