ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے فنانس کمیٹی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے فنانس کمیٹی کے سربراہ نظم الاسلام کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی فنانس کمیٹی کے سربراہ نظم الاسلام کو سابق کپتان تمیم اقبال کے خلاف متنازع بیان دینے پر عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کرکٹ بورڈ کے مفاد میں کیا گیا گیا ہے۔

بی سی بی کا کہنا ہے کہ نظم الاسلام کو ہٹانے کا فیصلہ بی سی بی کے آئین کے مطابق کیا گیا ہے، اب بی سی بی کے صدر فائنانس کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین ہوں گے۔

یہ پڑھیں: بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا ڈائریکٹر کرکٹ بورڈ کے استعفے کا مطالبہ، وجہ سامنے آگئی

اعلامیے میں کہا گیا کہ بی سی بی پرامید ہے کہ بنگلادیش کرکٹ کی بہتری کیلئے پروفیشنلزم اور جذبے کے ساتھ کھیل جاری رکھیں گے اور کھلاڑی بنگلادیش پریمئیر لیگ میں حصہ لے کر اس کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کھلاڑیوں نے نظم الاسلام کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا اور احتجاجاً بی پی ایل کے میچز کا بائیکاٹ کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں