جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

بنگلادیشی کپتان کے بھارتی قائد سے ہاتھ نہ ملانے پر بی سی بی کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیشی کپتان کے بھارتی کپتان سے ہاتھ نہ ملانے پر بی سی بی کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے اور اس عمل کی وجہ آشکار کی گئی ہے۔

انڈر19 آئی سی سی ورلڈکپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازع نیا رخ اختیار کرگیا ہے، بنگلہ کپتان نے ٹاس کے موقع پر بلیو شرٹس کے قائد سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، بنگلادیشی بورڈ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آیوش مہاترے سے ہاتھ نہ ملانا ہمارے قائم مقام کپتان کی غلطی ہے۔

بی سی بی نے کہا کہ قائم مقام کپتان جواد ابرار کی توجہ کہیں اور تھی جس کی وجہ سے یہ ہوا، مستقل کپتان عزیزالحکیم طبیعت کی خرابی کے سبب میچ نہیں کھیل سکے۔

ٹاس پر ہونے والے واقعے سے متعلق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ٹاس اور میچ کے بعد ہاتھ ملانا کھلاڑیوں کی ذمہ داری ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں تاہم ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولرمستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالنے پر بھارت اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ میں کشیدگی برقرار ہے جو بڑھتی جارہی ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت اور بنگلادیش کے کپتانوں نے ہاتھ نہ ملایا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں