دہلی (9 جون 2026): آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کرنے والے 15 سالہ سوریا ونشی سے متعلق بی سی سی آئی نے بڑا فیصلہ کر لیا۔
15 سالہ سوریا ونشی نے آئی پی ایل 2026 میں ریکارڈ پر ریکارڈ بناتے ہوئے نہ صرف کئی ایوارڈ اپنے نام کیے بلکہ اپنی لاجواب بیٹنگ سے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو متاثر کیا اور دیکھنے والے ان کے بلے سے مستقل رنز اگلتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔
با صلاحیت ویبھو سوریا ونشی سے متعلق اب بھارتی کرکٹ نے بڑا فیصلہ کیا ہے اور نوجوان کرکٹر کو والدین سمیت ٹیم کے ساتھ غیر ملکی دوروں میں ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے سوریا ونشی کے والدین سے سری لنکا اور برطانیہ کے دوروں پر ٹیم کے ساتھ جانے کی درخواست کی ہے اور بورڈ ان کے تمام اخراجات خود برداشت کرے گا۔
بھارتی بورڈ نے والدین کو کھلاڑی کے ساتھ جانے کے لیے خصوصی استثنیٰ دیا ہے اور بورڈ حکام کا موقف ہے کہ سوریا ونشی کا شمار ابھی بچوں میں ہوتا ہے اور وہ سینئر ٹیم میں پہلی بار شامل ہو رہے ہیں۔
بھارتی آفیشلز کا کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹر کو آرام دہ محسوس کرانے کے لیے والدین کو ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس اقدام سے ویبھو سوریا ونشی کو قومی ٹیم سے ہم آہنگ ہونے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے ویبھو سوریا ونشی کو بھارت کی سینئر ٹیم اور بھارتی اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
15 سالہ ویبھو سوریاونشی کو آئی پی ایل میں کھلانے پر چائلڈ لیبر کا الزام عائد!


