The news is by your side.

Advertisement

پی سی بی کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ گلے پڑ گیا

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف مقدمہ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے، بھارتی بورڈ نے آئی سی سی تنازع کمیٹی میں پی سی بی کے خلاف 2 ملین ڈالر کا دعویٰ کیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہد ہاشمی کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ کو بی سی سی آئی کے خلاف سیریز نہ کھلنے پر مقدمہ کرنا مہنگا پڑ گیا ہے بھارتی بورڈ نے آئی سی سی تنازع کمیٹی میں پی سی بی کے خلاف 2 ملین ڈالر کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان نے بی سی سی آئی کے خلاف 70 ملین ڈالر ہرجانے کا کیس کیا تھا اور کیس جیت نہیں سکا تھا، بی سی سی آئی نے مقدمات کے اخراجات کے لیے پاکستان کے خلاف دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت معاہدہ 2014 میں ہوا تھا جس کے تحت دونوں ممالک میں 6 سیریز ہونے تھے، بھارتی بورڈ نے ایک بھی سیریز نہ کھیلی جس پر پی سی بی کی جانب سے 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا کیس کیا گیا تھا۔

دونوں بورڈز کے درمیان معاملہ بات چیت سے بھی حل نہ ہوا، جس کے بعد پی سی بی معاملے کو آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولشن کمیٹی کے پاس لے گیا، جو اب کیس کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے پاس موجود معاہدہ واضح نہیں تھا جسے قانونی دستاویز قرار دیا جاسکے، اگر ہم کیس واپس لیتے تو کمزور ثابت ہوتی۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ وہ اپنا دعویٰ ضرور کریں ہم بھی دیکھیں گے کہ جو اخراجات ادا کیے اس کا ذمہ کس کو لینا چاہئے ہم بھی بھارت کے خلاف اس حوالے سے کیس کریں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں