اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کے بائیکاٹ پر بی سی سی آئی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی(2 فروری 2026): بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے نائب صدر راجیوشکلا نے ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ، ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف گروپ اسٹیج میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی کے موقف کی مکمل تائید کرتا ہے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کوئی مشاورت نہیں ہوجاتی اس وقت تک بی سی سی آئی پاکستان کے فیصلے پر کوئی بات نہیں کرےگا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے  کہا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے اسپورٹس مین شپ کا کہا ہے اور میں آئی سی سی کے مؤقف سے اتفاق کرتا ہوں۔

یہ پیش رفت پاکستان حکومت کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ قومی ٹیم ایونٹ میں تو شرکت کرے گی، لیکن 15 فروری کو شیڈول بھارت کے خلاف میچ میں میدان میں نہیں اترے گی۔

ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں حکومتِ پاکستان نے اپنے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ "حکومتِ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کی اجازت دیتی ہے، تاہم پاکستانی ٹیم 15 فروری 2026 کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں حصہ نہیں لے گی۔”

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 7 فروری کو کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا، اس کے بعد 10 فروری کو امریکا اور 18 فروری کو نمیبیا سے مقابلہ کرے گا۔

فیصلہ ہوگیا! پاکستان ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہیں کھیلے گا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں