نئی دہلی : پاک بھارت کرکٹ سیریز پر ایک بار پھر سوالیہ نشان لگ گیا، بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حالات بہتر ہونے تک سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
بھارت میں گورداس پور کا واقعے پر بی سی سی آئی نے ایک بار پھر کرکٹ کو نشانہ بناڈالا، بی سی سی آئی کے سکریٹری انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت سیریز کے خلاف نہیں ہیں لیکن جب تک حالات کشیدہ ہیں پاکستان کے ساتھ سیریز نہیں کھیلی جاسکتی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں سال دسمبر میں دو ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے پر مشتمل سیریز یو اے ای میں شیڈول ہے، دونوں ممالک کے درمیان دو ہزار آٹھ میں ممبئی حملوں کے بعد سے اب تک کوئی باہمی سیریز نہیں کھیلی گئی۔