بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹ کے صدر کب پاکستان آرہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ کا 3 رکنی وفد کل دوپہر واہگہ پہنچے گا۔

وفد کی قیادت بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کریں گے۔ وفد میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا بھی شامل ہوں گے۔

بھارتی وفد پی سی بی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرے گا۔ وفدایشیا کپ کے میچ دیکھنے کے ساتھ گورنر ہاؤس میں عشائیےمیں بھی شرکت کرےگا۔

ایک بیان میں راجر نے کہا کہ وہ اور نائب صدر راجیو شکلا 4 ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ وہ سرکاری استقبالیہ کے علاوہ پاکستان میں ایشیا کپ کے میچ بھی دیکھیں گے۔

راجر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ ان کا دورہ پاکستان ہمیشہ یادگار رہا ہے۔ پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں۔

راجر نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کے دورہ پاکستان کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات کو فائدہ پہنچے گا۔ پاک بھارت میچ ایشیا میں سب سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلے ہیں۔

غور طلب ہے کہ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ آخری بار وہ ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے 2005 میں پاکستان آئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں