جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

بھارتی کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی کے ’کشمیر‘ سے متعلق بیان پربھڑک اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکرپاکستانی کپتان شاہد خان آفریدی کی جانب سے انٹرویومیں کشمیرکا ذکرکرنے پربھڑک اٹھے اورتنقید پراترآئے۔

میچ سے قبل جب پاکستانی کپتان ٹاس کے لئے میدان میں آئے تو سابق پاکستانی کپتان اورکمنٹیٹر رمیز راجا نے ان سے سوال کیا کہ کیا پاکستانی ٹیم کو بھارتی میدانوں میں ناظرین کی جانب سے حوصلہ افزائی مل رہی ہے؟۔

جواب میں شاہد خان آفریدی نےکہا کہ ’’ہاں یہاں عوام کی کثیرتعداد ہمیں سپورٹ کررہی ہے اورہم کلکتہ کے عوام کے بھی شکرگزارہیں‘‘۔ آفریدی نے کہا کہ ’’کشمیر سے بھی بہت لوگ یہاں پاکستان کو سپورٹ کرنے کے لئے آئے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ کشمیر سے طلبہ اورنوجوانوں کی ایک بہت بڑٰی تعداد میچ دیکھنے کے لئے آئی ہے۔

شاہد آفریدی کے اس بیان پربھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر بھڑک گئے اورانہوں پاکستانی کپتان پر تنقید کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ ’’شاہد آفریدی سیاسی بیان بازی سے گریز کریں‘‘۔

شاہد آفریدی پچھلے دنوں اپنے ایک بیان کے سبب پاکستان میں شدید تنقید کاسامنا کرچکے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’’پاکستان سے زیادہ پیاربھارت میں ملا ہے‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں