پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

بھارتی کرکٹ بورڈ کااپنی حکومت سے’پاک بھارت سیریز‘ کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سےسیریز کھیلنے کےلیےاپنی حکومت کو خط لکھ دیا ہےجس میں بی سی سی آئی نے اپنی حکومت سےکہاہےکہ باہمی سیریز کےلیےاجازت دی جائے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی رواں سال ستمبر یا نومبر میں پاکستان کےساتھ دبئی میں سیریز کا خواہاں ہےجس کے لیےبھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی حکومت سے باقاعدہ اجازت مانگی ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان سےنیوٹرل وینیوپرسیریز کھیلنے کےلیے بھارتی بورڈ نے ہوم منسٹری کو درخواست دے دی۔ اگرحکومت نےاجازت دی تواکتویر یا نومبر میں یواے ای میں پاک بھارت سیریز ہوسکتی ہے۔


چیئرمین پی سی بی کی اے آروائے نیوزسے گفتگو


دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نےکہاکہ بھارتی کرکٹ بورڈکاحکومت کوخط خوش آئندہے۔انہوں نےکہاکہ خداکرےحکومت بی سی سی آئی کےخط کامثبت جواب دے۔

شہریار خان نےکہاکہ پاکستان کے ساتھ ویمنز سیریز نہ کھیلنے پر آئی سی سی نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے پوائنٹس کاٹ دیےتھے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ امید ہےبھارتی حکومت اپنی ٹیم کو کھیلنے کی اجازت دے۔انہوں نےکہاکہ بھارتی حکومت مان گئی تو ہم اپنی حکومت سےاجازت لیں گے۔

یاد رہے کہ معاہدے کےمطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کو 2015 میں سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر سیریز ختم کردی گئی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں گئی تھی۔

واضح رہےکہ پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نےمعاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر بی سی سی آئی کےخلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں