جمعہ, جولائی 10, 2026
اشتہار

بھارتی بورڈ کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز

اشتہار

حیرت انگیز

(3 نومبر 2025): بی سی سی آئی جو مینز ٹیم کے لیے اپنے خزانے کے منہ کھول دیتا ہے ویمنز ٹیم ورلڈ کپ جیتی تو ان سے صنفی امتیاز برتا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جو بھارتی مینز ٹیم کو کوئی بھی ایونٹ جیتنے پر ان کے لیے اپنے خزانے کے منہ کھول دیتا ہے۔ لیکن گزشتہ روز جب بھارت کی خواتین ٹیم نے 52 سال بعد پہلی ویمنز ورلڈ کپ کی ٹرافی ملک کو دلائی تو اس فاتح ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز برتا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے گزشتہ روز ویمنز ورلڈ کپ جیتنے والی اپنی ٹیم کے لیے 51 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا ہے جب کہ گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی مینز ٹیم کو 125 کروڑ روپے انعام دیا گیا تھا۔

خواتین ٹیم کے لیے اعلان کردہ یہ رقم مردوں کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح ٹیم کو دیے جانے والی انعامی رقم کے مقابلے میں اس کا نصف بھی نہیں ہے۔

بھارتی بورڈ کے اس رویے پر خود ان کے ملک کے کرکٹ شائقین اور مبصرین بی سی سی آئی پر برس پڑے ہیں اور انہوں نے اس کو شرمناک صنفی امتیاز اور خواتین سے کھلی نا انصافی قرار دیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی فتح کے بعد انعامی رقم میں یہ فرق انڈیا میں خواتین ٹیلنٹ کو کرکٹ کے میدان میں آنے سے روکنے کا سبب بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم نے گزشتہ روز ممبئی میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

بھارت کےلیے خود کبھی نہ کھیلنے والے شخص نے ویمنز ٹیم کو ورلڈکپ جتوادیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں