تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاک بھارت ٹیسٹ سیریز: بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار کا اہم بیان سامنے آگیا

نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے سینئر عہدیدار نے پاک بھارت باہمی سیریز کو سفارتی تعلقات میں بہتری سے مشروط قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا سے بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے اس پاک بھارت ٹیسیٹ سیریز کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت حکومت کی جانب سے منظوری نہیں دی جاتی تب تک آئی سی سی اور ایشیا کپ کے علاوہ پاک بھارت کے کوئی بھی سیریز نہیں ہوںگے۔

بی سی سی آئی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’’ اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے دبئی میں اے سی سی کے اجلاس کے دوران سہ ملکی سیریز کی تجویز دی تھی لیکن ہماری حکومت نے اس پر کسی قسم کی رضامندی ظاہر نہیں کی ہے‘‘۔

آسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ؟

بھارت کے سینئر عہدیدار نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’فی الحال جب تک دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات بہتر نہیں ہوتے تب آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی ٹیسٹ یا سہ فریقی سیریز نہیں ہوگی‘۔

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر سائمن او ڈونل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت آسٹریلوی سرزمین پر ایک تاریخی ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -