جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

بی سی سی آئی نے تلک ورما کی جگہ حیران کن طور پر اسٹار پلیئر کو ٹیم کا حصہ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کیویز کےخلاف شروع ہونے والی سیریز میں تلک ورما کی جگہ حیران کن طور پر اسٹار پلیئر کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دو بڑے اضافے ہوئے ہیں، 21 جنوری سے شروع ہونے سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل سوریہ کمار یادو کی الیون کےلیے آخری دو طرفہ سیریز ہوگی۔

سلیکشن کمیٹی نے زخمی تلک ورما کے متبادل کے طور پر شریاس آئیر کو پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا ہے، ج

اس کے علاوہ روی بشنوئی کو واشنگٹن سندر کے انجرڈ ہونے کے بعد متبادل کے طور پر بلایا گیا ہے، واشنگٹن سندر 11 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران پسلی کے نچلے حصے میں شدید تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔

واشنگٹن سندر کو سائیڈ اسٹرین کی تشخیص ہوئی ہے، انھیں مزید علاج اور بحالی کے لیے بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں رپورٹ کرنے سے پہلے کچھ دن آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ سیریز کے لیے بھارتی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سوریہ کمار یادیو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، شریاس آئیر، ہاردک پانڈیا، شیوم ڈوبے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اکشر پٹیل (وائس کپتان)، رنکو سنگھ، جسپریت بمراہ، ہردیپ سنگھ، ہرشیت سنگھ، یرشد سنگھ، چکرورتی، ایشان کشن اور روی بشنوئی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

بھارتی کرکٹر محمد سراج کو کپتانی مل گئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں