تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کپتانی کیا گئی؟ ورات کوہلی کا ستارہ گردش میں آگیا

احمد آباد: ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق قائد ورات کوہلی کے لئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی۔

کپتانی کیا گئی؟ ورات کوہلی کا ستارہ گردش میں آگیا اور وہ آؤٹ آف فارم ہوگئے، جس کا اندازہ انڈیا کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کوہلی کی کارکردگی سے لگایا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں بھی کوہلی 0 کی ہزیمت لئے پویلین لوٹے، انہیں الرزی جوزف نے آؤٹ کیا، اس سیریز میں یہ دوسری بار ہوا ہے جب آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ورات کوہلی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل پہلے ایک روزہ میچ میں ورات کوہلی نے 8 رنز بنائے، اس ون ڈے سیریز میں  کوہلی کی اوسط رن ریٹ 10 سے بھی کم رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ورات کوہلی کو کپتانی سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی

کوہلی کو اپنے کیریئر میں اس طرح کی بدترین کارکردگی کا سامنا دوسری بار ہوا ہے، اس سے قبل سال 2012 میں پاکستان کے خلاف پوری سیریز میں وہ 5 سے بھی کم اوسط کے ساتھ اسکور کرسکے تھے۔

تاہم بدترین کارکردگی میں حسن اتفاق یہ ہے کہ ایسا ان کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر ہی ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ورات کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کپتانی سے دستبردار ہوگئے تھے، بعد ازاں انہیں ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹادیا گیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے انکشاف کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ نے ورات کوہلی سے درخواست کی تھی کہ وہ ٹی 20 کی کپتانی نہ چھوڑیں لیکن پھر بھی وہ ٹی 20 کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -