The news is by your side.

Advertisement

بارودی سرنگیں ناکارہ بناتے ہوئے دھماکے سے اہلکار ہلاک

صحبت پور : صحبت پور میں دو بارودی سرنگوں کو ناکارہ بناتے ہوئے بی ڈی ایس کا ایک اہلکار بم کو ناکارہ بنانے جاں بحق ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ عادل پور کے علاقے صحبت پور میں علاقہ مکینوں نے بارودی سرنگوں کی اطلاع دی جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزیبل اسکواڈ کے دو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے جس میں سے ایک اہلکار بغیر کسی حفاطتی اقدام کے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے ہی لگا تھا کہ سرنگ پھٹ گئی اور ذوردار دھماکے میں بم اسکواڈ کا اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق بم اسکواڈ کو سہولیات اور حفاظتی اشیاء کی عدم فراہمی کے باعث بی ڈی ایس کا اہلکار نے اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی سادہ لباس میں بغیر کسی حفاظتی جیکٹ اور جدید آلات کے سرنگ ناکام بنانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا اور فرائض کی ادائیگی کے دوران موت پاکر شہادت کے رتبہ پر فائز ہو گیا۔

واضح رہے بلوچستان صوبہ پہلے ہی دہشت گردی کی کارروائیوں کی زد میں ہے ایسے میں اس طرح کے حادثات سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کی سنجیدگی کا پتہ دیتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں