تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ہوشیار! خطرناک طوفان آج تباہی مچائے گا

لیڈز: برطانیہ میں آنے والے موسمی طوفان کو یارکشائر کے علاقوں کے لیے جان کا خطرہ قرار دے دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سمندری طوفان جان لیوا ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات نے یلو وارننگ کو امبر میں تبدیل کر دیا، شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

طوفان کیارا برطانوی وقت کے مطابق آج رات گیارہ بجے آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سات سال بعد خراب ترین موسم کا خطرہ ہے، جبکہ سمندری طوفان کے دوران تیز ہوائیں اور شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان سے ٹرین، جہاز اور پبلک ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

’جان لیوا‘ طوفان کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

خیال رہے کہ حالیہ بیان میں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ’آئندہ چند روز میں سمندری طوفان کے ساتھ 80 میٹر فی گھنٹہ کی رفتاری سے تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ اس دوران شدید بارشوں کا بھی امکان ہے، مذکورہ طوفان جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے جس سے نظام زندگی تباہ ہونے کا بھی اندیشہ ہے‘۔

میٹ آفس نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ کیارا طوفان اتوار کے روز صبح 9 بجے سے شام 9 بجے تک درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکراسکتا ہے، ممکنہ طوفان کی شدت کے باعث گاڑیاں اور عمارتیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔ متعلقہ اداروں کا کہنا تھا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے اطراف کی سڑکیں اور پل بند کردیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -