تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی عرب میں ڈرائیورز ہوجائیں ہوشیار!

ریاض: سعودی محکمہ ٹریفک نے ‘سڑک قوانین’ کی خلاف ورزی پر جرمانے سے خبردار کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے متنبہ کیا ہے کہ مملکت میں حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے کا جرمانہ 150 ریال سے 2000 ریال تک ہے۔

‘اگر شاہراہ پر انتہائی رفتار فی گھنٹہ 120 کلو میٹر ہوگی تو ایسی صورت میں 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ حد سے زیادہ رفتار پر 150 ریال سے 300 ریال تک جرمانہ ہوگا، اسی طرح اگر انتہائی حد سے 20 اور 30 کلو میٹر تک زیادہ رفتار سے گاڑی چلائی گئی تو ایسی صورت میں 500 ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے’۔

سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق اگر حد سے زیادہ رفتار 30 تا 40 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تو 800 تا ایک ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا، انتہائی حد سے 40 تا 50 کلو میٹر رفتار پر چلنے والی گاڑی 1200 سے لے کر 1500 ریال تک کا جرمانہ دیں گی اور اگر رفتار 50 کلو میٹر تک بڑھائی گئی تو جرمانہ دو ہزار ریال بھی ہوسکتا ہے۔

مملکت کی شاہراہ پر مقررہ انتہائی رفتار 140 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو اور رفتار 5 یا 10 تک بڑھائی گئی تو کم از کم 300 جبکہ زیادہ سے زیادہ پر 500 ریال جرمانہ ہوگا۔

اسی طرح 10 تا 20 پر کم از کم 800 اور زیادہ سے زیادہ ایک ہزار جبکہ 20 تا 30 پر کم از کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 12 سو ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔ اگر مقررہ حد سے 30 کلو میٹر سے زیادہ فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائی تو ایسی صورت میں کم از کم 1500 اور زیادہ سے زیادہ دو ہزار ریال کا جرمانہ دینا بڑے گا۔

Comments

- Advertisement -