کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے شہریوں کو لین کے قوانین سکھانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر اب چالان کیا جانے لگا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کا کہنا ہے کہ لین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کا چالان کردیا گیا۔
ڈی آئی جی نے بتایا کہ فاسٹ لین میں ہلکی گاڑی چلانے پر چالان کیا گیا، اس کے علاوہ فاسٹ لین میں آنے پر موٹرسائیکل اوررکشے کا بھی چالان ہوا۔ فاسٹ لین میں کم رفتاری سے ٹریفک پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ لین میں رکشہ اور موٹرسائیکل ممنوع ہیں۔
نیوایئر نائٹ : کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی
خیال رہے کہ شہرقائد میں فاسٹ لین کی خلاف ورزی اور موبائل کے استعمال کرنے پر بھی چالان ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ سڑک پر ٹریفک کی روانی اور نظم وضبط برقرار رکھنے کے لیے یہ اہم اقدام سامنے آیا، اس حکمت عملی سے ٹریفک حادثات میں بھی ممکنہ طور پر کمی آسکتی ہے۔