تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

سوشل میڈیا صارفین ہوجائیں ہوشیار!

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جعلی لنک کے ذریعے ہیکرز آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا ہے کہ دلچسپ یا پراسرار لنک کھولنے سے پہلے کئی بار سوچیں، ہیکرز فیس بک پر مشتبہ سرگرمی سے ڈرا کر بھی لنک پر کلک کروا سکتے ہیں لہذا ہرصورت چوکنا رہیں اور مشکوک لنکس کو نہ کھولیں۔

ایڈوائزری کے مطابق جی میل سے ملتے جلتے ای میل ایڈریس سے بھی میل آسکتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ای میل ایڈریس سے جعلی میل آسکتے جسے اُوپن کرنے کی کوشش نہ کریں، کسی اور نے آپ کے اکاؤنٹ سے لاگ ان کی کوشش کی یہ پیغام بھی ہیکر کا ہو سکتا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا جعلی ایڈیشنل ڈائریکٹر گرفتار

ایڈوائزری میں صافین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سائبرکرائم کا نشانہ بن جانے پر9911پر فوری اطلاع دیں۔ وزارت داخلہ نے تمام شہروں میں ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کردیے۔

خیال رہے کہ ملک میں سائبر کرائم کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی جاتی ہے اور پھر ان انفارمیشن کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، لہذا ہمیں احتیاط کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -