تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

ہوشیار! سعودی حکومت نے خبردار کردیا

ریاض: سعودی حکام نے متنبہ کیا ہے کہ مملکت میں جانوروں سے بدسلوکی پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

عرب نیوز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں جانوروں سے بدسلوکی کی روک تھام پر زور دیا گیا ہے اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جانداروں سے احسن انداز میں پیش آئیں۔

مضمون کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور مختلف تصاویر نے ان پالتو جانوروں سے بدسلوکی کی مثالوں کو نمایاں کیا ہے، قربان گاہوں میں بھی جانوروں کے ساتھ ظلم کیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے درحقیقت سخت قوانین موجود ہیں اور جس کسی نے بھی یہ قانون توڑنے کا جرم کیا ہے اس پر سخت سزائیں بشمول قید اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

اسی ضمن میں سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت نے خبردار کیا ہے کہ جانوروں پر تشدد کا جرم ثابت ہونے کی سزا میں50 ہزار ریال تک جرمانہ شامل ہے۔

وزارت کا کہنا ہے اگر سال کے اندر یہی خلاف ورزی دہرائی جاتی ہے تو جرمانے کی رقم رقم دگنی کردی جائے گی۔

اسی طرح اگر تیسری بار بھی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو جرمانہ دو لاکھ ریال تک بڑھ جائے گا اور جس فرد پر جرم عائد ہوا ہے اس کا کاروباری لائسنس 90 دن کے لیے منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ چوتھے کیس کی صورت میں چارلاکھ ریال کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے اور کاروباری لائسنس مستقل طور پر منسوخ ہو سکتا ہے جب کہ سزائے قید بھی شامل کی جا سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -