تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

محنت اور لگن سے کام کرنے کی قائل ہوں، نیلم منیر

کراچی : معروف اداکارہ نیلم منیر نے بڑی اسکرین پر کام کے تجربے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ خود پر کسی کردار کی چھاپ نہیں لگنے دوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ قسمت پر بھی یقین ہے لیکن اس سے پہلے محنت کرنے کی قائل ہوں، بڑی اسکرین پر جب بھی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی ضرور کام کروں گی۔

نیلم منیر کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انسان کی زندگی میں قسمت کا بھی بڑا عمل دخل ہوتا ہے اور میرا اس پر یقین ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ قسمت کے ساتھ اس کے ساتھ ساتھ میں محنت اور لگن سے کام کرنے کی بھی قائل ہوں کیونکہ اس کا پھل آپ کو ضرور ملتا ہے۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ انسان محنت نہ کرے اور سب کچھ قسمت پر ڈال دے۔

نیلم منیر نے مزید کہا کہ بڑی اسکرین کا تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن میں کسی خاص کردار کی اپنے اوپر چھاپ نہیں لگنے دینا چاہیے۔

شادی ایک فریضہ ہے جس کا اعلان ڈنکے کی چوٹ‌ پر کروں گی، نیلم منیر

اس سے قبل اداکارہ نے اپنی خفیہ شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دیا تھا۔

نیلم منیر نے کہا تھا کہ شادی کوئی چھپانے والی چیز نہیں اور جب بھی شادی کا فیصلہ کروں گی اس کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کروں گی، شادی ایک فریضہ ہے اور اس کو سب کے سامنے ادا کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -