تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عازمین حج و عمرہ میں‌ موتیوں‌ کی مالا مقبول، مانگ میں‌ اضافہ

ریاض : عازمین حج و عمرہ واپسی پر بطور یادگار کوئی نہ کوئی تحفہ ضرور لاتے ہیں لیکن زائرین کا پسندیدہ تحفہ موتیوں کی مالا ہے جس کی قیمت 1 ہزار ریال ہے۔

تفصیلات کے مطابق حج اور عمرہ کی عظیم عبادت کے لیے حجاز مقدس کا رخ کرنے والے مسلمان واپسی پر وہاں سے حسب توفیق یادگار تحائف بھی ساتھ لانے کی کوشش کرتے ہیں اور مکہ معظمہ میں عمرہ زائرین کے لیے ان گنت تحائف دستیاب ہیں جن کی اپنی اپنی قیمت معین ہے

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تسبیح حجاج کرام یا عمرہ زائرین کا پسندیدہ تحفہ ہے اور مکہ معظمہ میں کئی اقسام کی تسابیح دستیاب ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مکہ معظمہ کے بازاروں میں عازمین حج و عمرہ کے لیے کئی اقسام، اشکال اور قیمتوں کی تسبیحات موجود ہیں۔

حجاج کرام اور عمرہ زائرین مناسک کی ادائی سے فراغت کے بعد وہاں سے مرضی کی مالائیں خرید کرتے ہیں۔

تسابیح کی ماہر ایمان العجیمی نے عرب نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مالا ہر حاجی اور عمرہ زائر کی خریداری میں شامل ہوتی ہے، ان میں بعض تسابیح نایاب پتھروں سے تیار کی جاتی ہیں جو کافی مہنگی فروخت ہوتی ہیں، جس میں زرد رنگ، سفید، سرخ، سیاہ اور رنگوں کے پتھروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تسبیح کی قیمت اس میں استعمال ہونے والے پتھر کی وجہ سے ہوتی ہے، مختلف سائز اور حجم سے بھی ان کی قیمت پر فرق پڑتا ہے۔

ایمان العجیمی نے مزید بتایا کہ نمازیوں کے لیے موتیوں کی مالا تیار جاتی ہیں، مہنگی مالا میں عقیق، صندل، زمرد، شیشہ، نیلم اور دیگر قیمتی پتھر استعمال کیے جاتےہیں جہاں ان کی قیمتیں ایک ریال سے شروع ہوتی ہیں اور 1000 ریال سے زیادہ تک پہنچ جاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -